شوٹنگ کے دوران کپل شرما کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا،پھوٹ پھوٹ کر رودیئے

شوٹنگ کے دوران کپل شرما کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا،پھوٹ پھوٹ کر رودیئے

07:39 PM, 27 Mar, 2017

ممبئی: بھارت کے مشہور کامیڈی شو’’دی کپل شرما شو‘‘ کپل شرما اور سنیل گروور کی لڑائی کے بعد مشکلات کا شکار ہوگیا ہے اور 3 اہم اداکاروں سنیل گروور، چندن پر بھارکر اور علی اصغر نے شو چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے جب کہ گزشتہ دنوں کپل کو اسٹار کاسٹ کے بغیر ہی شوٹنگ کرانی پڑی جس میں ان کا صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا۔

کپل شرما شو کی شوٹنگ کے بعد کے ساتھیوں کی غیر موجودگی پر دلبرداشتہ ہوگئے اور اداکار منوج باجپائی کے گلے لگ کرزوروں سے رونے لگے۔ جس پر منوج نے انہیں گلے لگا کر دلاسا دیا اور جلد معاملات کے حل ہونے کا کہا جب کہ منوج باجپائی نے بھی کپل شرما کے رونے کی دبے الفاظ میں تصدیق کی ہے۔

مزیدخبریں