وزیر اعظم نے حید آباد میں میٹروبس بنانے کا اعلان کر دیا

حیدرآباد :وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ 2013تک ملک میں بے چینی اوراضطراب تھا لیکن اب ایک نیا پاکستان بن رہا ہے۔وہ وقت دورنہیں جب ملک سے مکمل بے روزگاری کاخاتمہ ہوجائےگا، اچھے تعلیمی ادارے اوراسپتال بنیں گے ۔

حیدر آباد میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے حیدرآباد کے لیے ہیلتھ کارڈ، میٹرو بس کے قیام اور میئر حیدرآباد کو 50کروڑجبکہ سندھ کے دوسرے بڑے شہر میں یونیورسٹی کا قیام کے لیے 100کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم نے ملک سے 2018تک لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں بھی دہشت گردی کوختم کردیاہے، کراچی دہشت گردی کا شکارتھا، آج وہاں امن اورسکون ہے، دہشت گردی کی کمرتوڑدی ہے۔
انہوں نے استفسار کیا کہ سابق صدر پرویز مشرف کی حکومت بھی رہی، دیگر جماعتوں کی حکومتیں بھی ملک میں رہیں لیکن ان کے دور میں موٹروے کیوں نہیں بنا؟ وزیراعظم نے کہا کہ ’پرویز مشرف کے دورمیں حیدرآباد میں یونیورسٹی کیوں نہیں بنی، حیدرآباد میں سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں، پینے کاصاف پانی نہیں‘۔کراچی کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ’کیا وجہ ہوئی کہ کراچی دنیا سے کٹ گیا؟ دہشت گردی کی وجہ سے کوئی کراچی آنے کوتیارنہیں تھا، کراچی کے حالات بہتر ہونے پرسرمایہ کاروں کااعتماد بحال ہوا‘۔انہوں نے کہا کہ ’کراچی کو ملک کا بہتر شہر بنائیں گے، کراچی پھولے پھلے گا تو پوراملک ترقی کرے گا‘۔