لندن میں با حجاب خواتین کا ہاتھوں کی زنجیر بنا کر دہشت گردی کے خلاف احتجاج

05:15 PM, 27 Mar, 2017

نیوویب ڈیسک

لندن: مسلمان خواتین نے ویسٹ منسٹر پل پر ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر دہشت گردی کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا۔

ویسٹ منسٹر پل پر مسلمان خواتین کی بڑی تعداد نے حجاب پہن کر حالیہ دہشت گردی کے خلاف احتجاج کیا اور ہاتھوں کی زنجیر بناتے ہوئے دہشت گردی سے متاثر ہونے والے افراد سے اپنی یکجہتی کا اعلان کیا ہے۔با حجاب خواتین کا ہاتھوں کی زنجیر کے ذریعے ان خواتین نے یہ پیغام دیا کہ اسلام کا دہشت گردی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔

دہشت گردی کا مرتکب چاہے مسلمان ہو یا غیرمسلم ، مسلمان اس کی یکساں مذمت کرتے ہیں۔ خیال رہے کہ اسی ویسٹ منسٹر پل پر گزشتہ ہفتے ایک شخص نے اپنی گاڑی سے کئی راہ گیر کچل ڈالے تھے جس کے نتیجے میں 5افراد ہلاک اور 40 کے قریب زخمی ہو گئے تھے۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں راہ گیروں اور سیاحوں کو کچلنے والا شخص بھی ہلاک ہوگیا تھا۔

برطانیہ میں چند روز قبل پارلیمنٹ ہاؤس کے قریب دریائے ٹیمز پر بنے ویسٹ منسٹر پل پر دہشت گردی کے واقعے کے رد عمل میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

مزیدخبریں