تائیوان میں برڈ فلو کی نئی وبا

04:55 PM, 27 Mar, 2017

نیوویب ڈیسک

تائی پی: تائیوان نے دو پولٹری فارموں میں برڈ فلو کا موذی مرض پھوٹنے کی تصدیق کی ہے اور مزید انفیکشن کی روک تھام کے لئے 14000 سے زیادہ پرندوں تلف کر د یا گیا ۔

یہ بات جانوروں کے معائنے کی مقامی اتھارٹی نے بتائی ہے ۔ موضع پنگ ڈائونگ کے ایک فارم نے بطخوں میں ایچ 5این 2وائرس پایا گیا ہے اور 6ہزار سے زیادہ بطخیں تلف کی گئیں ، تائی نان شہر کے مرغیوں کے فارم میں بی ایچ 5قسم کے وائرس کے پھیلنے کی اطلاع ملی ہے اور 8ہزار سے زیادہ مرغیوں کو ذبح کر دیا گیا ہے۔

تائیوان نقل مکانی کرنے والے پرندوں کا ایک مشترکہ مقام ہے ، اس کے فارموں میں امسال ایویان فلو کے 15سے زائد کیسوں کی اطلاع ملی ہے جن میں انتہائی شدید نوعیت کے ایچ 5این 6وائرس کے متعلق کیس بھی شامل ہیں ۔

مزیدخبریں