ریاض: سعودی عرب کی حکومت نے کویت سے مویشیوں کی درآمد پر عائد پابندی معطل کردی۔
ماحولیات، پانی اور زراعت کی وزارت کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والے بیان کے مطابق کویت سے گائے، بکریوں اور بھیڑوں کی درآمد پر پابندی کا عارضی طور پر خاتمہ کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ پابندی اقوام متحدہ کے مویشیوں کی صحت کے حوالے سے ادارے کی رپورٹ پر ختم کی جارہی ہے۔ ادارے کے مطابق فی الوقت کویت کے مویشیوں میں منہ، پنجوں اور جلد کی بیماریوں کے کوئی اثرات نہیں۔