گلوکار ابھیجیت بھٹا چاریہ نےچاروں خانز کو بھارت اور ہندو مخالف قرار دے دیا

گلوکار ابھیجیت بھٹا چاریہ نےچاروں خانز پر بھارت اور ہندو مخالف ہونے کاالزام عائد کردیا

 گلوکار ابھیجیت بھٹا چاریہ نےچاروں خانز کو بھارت اور ہندو مخالف قرار دے دیا

ممبئی: بھارتی متعصب گلوکار ابھیجیت بھٹا چاریہ نے بالی ووڈ کے حکمران خانز پر بھارت اور ہندو مخالف ہونے کاالزام عائد کردیا۔

ہندو انتہا پسند جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی  کے اقتدار میں آنے کے بعد بھارتی فلم نگری پر انتہا پسندی کے بادل منڈلانے لگے ہیں  یہی وجہ ہے کہ شاہ رخ خان اور عامر خان کوملک میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی پر بیان دینا مہنگا پڑگیا تھا  جس پر معافی مانگنے کے باوجود فلم نگری کے خانز کو تنقید کا نشانہ بنانے کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے ۔

متعصب بھارتی گلوکار ابھیجیت بھٹا چاریہ نے اپنے ایک انٹرویو میں شاہ رخ ، عامر اور سلمان خان کو بھارت اور ہندو مخالف قرار دے دیا جب کہ ان کہنا تھا کہ یہ تینوں خانز نہ صرف بھارت مخالف ہیں بلکہ کئی بار ملک کے خلاف بیانات بھی دے چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان تینوں نے اپنی فلموں میں آہستہ آہستہ ہندو تہواروں سے وابستہ گانوں کولینا بند کردیا ہے اور اب اس کی جگہ مولا مولا ہی بجتا ہے۔