لاہور: پنجاب یونیورسٹی میں چار روز بعد تدریسی عمل تو بحال ہو گیا لیکن فضاءابھی تک کشیدہ ہے۔ اسلامی جمیعت طلبہ کے کارکن سڑکوں پر نکل آ ئے ،مظاہرین کا کہنا ہے کہ پولیس ان کے زخمی ساتھیوں کی درخواست پر مقدمہ درج نہیں کر رہی۔
جامعہ پنجاب میں چار روز بعد تدریسی عمل بحال ہوا تواسلامی جمعیت طلبہ کے کارکن پولیس کے رویئے کیخلاف سڑکوں پر آ گئے بھیکے وال موڑ پر دھرنا دیا اور شدید نعرے بازی بھی کی۔وحدت روڈ بلاک ہونے کے باعث گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس ان کے زخمی ساتھیوں کی درخواست پر ایف آئی آر درج کرنے سے انکار کر رہی ہے۔ایک جانب اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکن سراپا احتجاج ہیں تو دوسری جانب پختون طلبا بھی مطمئن نہیں،انہوں نے بھی برکت مارکیٹ سے ریلی نکالنے کا اعلان کر رکھا ہے۔