ٹوکیو: جاپان میں برفانی تودے کی زد میں آکر8 طالبعلم ہلاک ہو گئے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق 7 ہائی سکولوں کے 52 طالبعلم اور 11 اساتذہ کوہ پیما کی 3 روزہ مہم پر تھے کہ توچیگی کے علاقے میں سکی ریزوٹ میں برفانی تودے کی زد میں آگئے جس کے نتیجے میں 8 طالبعلم ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے۔حکام نے کہا ہے کہ امدادی کاموں میں 100 اہلکار مصروف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور علاقے میں سرچ اینڈ ریسکیوآپریشن جاری ہے۔محکمہ موسمیات نے ٹوکیو کے شمالی علاقوں میں برفباری کی پیش گوئی کی ہے جس سے مزید تودے گرنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
جاپان میں برفانی تودے کی زد میں آکر8 طالبعلم ہلاک،30 زخمی ہوگئے
03:51 PM, 27 Mar, 2017