گجرات:لیڈی ڈاکٹر بیوی کے قاتل کو پولیس کا اعلیٰ ترین پروٹوکول

02:47 PM, 27 Mar, 2017

نیوویب ڈیسک

گجرات: لیڈی ڈاکٹر بیوی کو زہردیکر مارنے کے ملزم شوہر  کو  گرفتاری کے بعد پروٹوکول دیاجانےلگا۔ ملزم  احسن کو پولیس نے حوالات میں بند  ہی نہیں کیا  اور وہ آزادانہ پھر رہا ہے۔ میڈیا کو دیکھ کر پولیس نے ملزم کو تھانہ کے اوپروالے کمرے میں بھیج دیا ۔

گجرات میں لیڈی ڈاکٹر بیوی کو زہردیکر مارنے والے شوہر کو پولیس نے گرفتار تو کر لیالیکن گرفتاری کے بعد پولیس نے ملزم احسن کونا تو ہتھکڑی لگائی اور ناہی حوالات میں بند کیا۔اور ملزم تھانے کے آنگن میں پولیس کی آنکھ کا تارا بنا رہا۔

پولیس نے میڈیا کو دیکھ کر ملزم کو تھانہ کے اوپر والے کمرے میں بھیج دیا۔  اسے کہتے ہیں باپ بڑا نا بھیاسب سے بڑا روپیہ۔

مزیدخبریں