بیوٹی اینڈ دا بیسٹ نے اب تک 9 ارب 25 کروڑ روپے کما لئے

02:36 PM, 27 Mar, 2017

لاس اینجلس: باکس آفس میں ’بیوٹی اینڈ دا بیسٹ‘ کی ٹاپ پوزیشن برقرار ہے۔ ایڈونچر سے بھرپور فلم ’بیوٹی اینڈ دا بیسٹ ‘نے مزید 9 ارب 25 کروڑ روپے کما کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ہالی وُڈ کی نئی سائنس فکشن ڈراما فلم ’پاور رینجرز‘ نے اپنی ریلیز کے ابتدائی 3 روز میں 4 ارب 25 کروڑ روپے کمائے اور باکس آفس پر دوسری پوزیشن حاصل کر لی تھی۔

دہشت ناک گوریلے پر بنی ہالی وڈ کی ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور فلم ’کانگ، اسکل آئی لینڈ‘ اس ہفتے صرف 1 ارب52 کروڑ روپے کما سکی اور تیسرے نمبر پر رہی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں