کراچی:بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض کی جانب سے کراچی اور حیدرآباد میں الطاف حسین یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھا گیا تھا۔تاہم حکومت سندھ نے حیدر آباد میں بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کے نام سے یونیورسٹی کا نام تبدیل کر دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں متفقہ طور پر یونیورسٹی کا نام تبدیل کرنے کی منظوری دی گئی ہےجس کے بعد یونیورسٹی کا نام فاطمہ جناح یونیورسٹی رکھ دیا گیا۔