اسلام آباد: کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل کلیم شوکت کو وائس ایڈمرل بنا دیا گیا۔ وائس ایڈمرل کلیم شوکت نے جون 1982 کو پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا۔ وہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد اور آرمڈ فورسز کالج ترکی کے گریجویٹ ہیں اور کئی اہم عہدوں پرتعینات رہ چکے۔
وائس ایڈمرل کلیم شوکت قطر میں بطور دفاعی اتاشی کام کر چکے۔ کثیر الملکی ٹاسک فورس 151 کی ذمہ داریاں بھی سر انجام دے رکھی ہیں۔ وائس ایڈمرل کلیم شوکت کی اعلیٰ خدمات کے اعتراف میں انہیں ہلالِ امتیاز (ملٹری) سے نوازا جا چکا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں