اسلام آباد: جنرل راحیل شریف کے قریبی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ جنرل راحیل آئندہ مہینے سعودی عرب کی سربراہی میں بننے والے 39ملکوں فوجی اتحاد کی کمان کی قیادت شروع کر دیں گئے۔ تفصیلات کے مطابق جنرل راحیل شریف کے قریبی ساتھی میجر(ر) اعجاز اعوان انکشاف کیا ہے کہ اس معاملے پر پاکستان کی قیادت اور سعودی عرب کی حکومت کے درمیان اتفاق رائے قائم ہو گیا ہے۔ جس کی بنا پر حکومت نے جنرل راحیل کو حکومت کی جانب سے این او سی جاری کر دیا گیا۔
یہ توقع کی جا رہی ہے جنرل راحیل شریف مئی کے مہینے اتحادی ممالک کے وزارت دفاع کے اجلاس میں حلف اُٹھایا جا سکتے ہیں۔