سونم کپور کے ملبوسات کی نیلامی

سونم کپور کے ملبوسات کی نیلامی

لندن:بولی وڈ اداکارہ سونم کپور کو انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں صرف بہترین اداکارہ کے طور پر ہی نہیں بلکہ فیشن آئیکون کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، جن کے ملبوسات کا ہر کوئی دیوانہ ہے۔اور اب اداکارہ اپنے شاندار ملبوسات اور ڈیزائنر بیگز ایک فلاحی مہم کے لیے نیلام کرنے جارہی ہیں۔

اس نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم فائٹ ہنگر فاونڈیشن نامی این جی او کو دی جائے گی، جس کی سونم کپور گزشتہ سال سے خیر سگالی سفیر ہیں، اس رقم کا کچھ حصہ ایک اور خیراتی ادارے کو دیا جائے گا جو کینسر کے مرض میں مبتلا بچوں کے لیے کام کررہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 'سونم کپور کا فیشن کی دنیا میں بہت بڑا نام ہے اور امید ہے کہ اس نیلامی کے دوران کافی زیادہ رقم جمع کی جاسکے گی'۔اس مہم میں نیلامی کے لیے سونم کپور کی 12 چیزوں کا انتخاب کیا گیا ہے جن میں ونٹیج گاونز اور چند ڈیزائنر ہینڈ بیگز شامل ہیں۔


امید ہے کہ سونم کپور کو پسند کرنے والی خواتین اس نیلامی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گی۔