اتر پردیش: گوشت کے تاجروں کی غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال

اتر پردیش: گوشت کے تاجروں کی غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال

اتر پردیش: مودی کا انتہاپسندی کا ایجنڈا آگے بڑھانے کے لیے 'یوگی آدیتیہ ناتھ' کی نفرتیں پھیلانے کا سلسلہ جاری ہے۔ اتر پردیش میں یوگی کے آتے ہی ذبح خانے بند ہونے شروع ہو گئے ہیں۔

حکومت کی کارروائی کی مخالفت میں گوشت کے تاجروں نے غیر معینہ مدت تک کے لیے ہڑتال کر دی۔ ہڑتال کے دوران گوشت کی تمام دکانیں بند ہیں۔ مچھلی فروخت کرنے والے بھی ہڑتال میں شریک ہیں۔

واضح رہے بھارتیہ جنتا پارٹی کے سبرامنیان سوامی نے راجیا سبھا میں ’’ گاؤ تحفظ بل2017ء ‘‘ پیش کر چکے ہیں۔ بل میں گائے کی نسل کو استحکام بخشنے اور گائے ذبح کرنے پر پابندی لگانے کے لئے آئین کے آرٹیکل 37 اور 48 پر عمل کرنے کے لئے ایک اتھارٹی کا قیام اور گائے ذبح کرنے پر موت کی سزا کا قانون تجویز کیا گیا ہے۔ بھارت کی کئی ریاستوں میں گائے ذبح کرنے پر پہلے سے ہی پابندی عائد ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں