تہران : ایران نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں ان کا حج مشن عنقریب اپنا کام شروع کر دے گا۔ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق حج کے امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندے قاضی عسکر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حج ایک مذہبی اور الہی فریضہ ہے اور اس کو ایران اور سعودی عرب کے درمیان سیاسی تعلقات سے نہیں جوڑا جاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ سعودی حکام کے ساتھ کئی تعمیری اور منطقی مذاکرات کے بعد مطلوبہ نتائج حاصل ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں ایران کا حج مشن عنقریب اپنا کام شروع کر دے گا۔
سعودی عرب میں ہمارا حج مشن عنقریب اپنا کام شروع کر دے گا،ایران
11:11 AM, 27 Mar, 2017