440کلو وزنی پاکستانی پہلوان نے بھارت کے گریٹ کھلی کو چیلنج دے دیا

11:05 AM, 27 Mar, 2017

لاہور:مردان سے تعلق رکھنے والے 440وزنی پہلوان خان بابا نے بھارت کے گریٹ کھلی کو کو کھلا چیلنج دیا ہے انھوں نے یہ بات اپنے ایک انٹرویو میں کہی،اُنھوں نے بھارتی پہلوان کے للکارتے ہوئے کہا کہ کھلی میں آرہا ہوں میں نہ صرف ایک ہاتھ سے اٹھاوں گا بلکہ زمین پر پٹخوں گا۔
خان بابا کا مزید کہنا تھا مجھے ذاتی طور پر گولڈ برگ اور جان سینا پسند ہیں مگر ابھی مجھے ڈبلیو ڈبلیو ای کا لائسنس نہیں مل رہا لگتا ہے وہ میرے وزن سے ڈر رہے ہیں۔ میں 100کلو کا پتھر اٹھا لیتا ہوں،آلٹو گاڑی بھی اُٹھا سکتا ہوں،صبح چھ بجے سے لے کر دس بجے تک ورزش کرتا ہوں۔ ہر دو گھنٹے بعد کھانا کھاتا ہوں ایک وقت میں درجن انڈے کھا سکتا ہوں۔فرنی بہت پسند ہے۔

خان بابا کا مزید کہنا تھا میرے سوٹ کو 12میٹر ک کپڑا لگتا ہے۔پی ٹی آئی نے بھی میرے لیے کچھ نہیں کیا۔شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں شادی تیس کی عمر میں کروں گا اور وہ بھی کسی خاتون ریسلر سے کروں گا۔

مزیدخبریں