ودیا بالن کو کولکتہ ایئرپورٹ کے بعد مندر میں بھی مداح کی جانب سے ہراساں

09:45 AM, 27 Mar, 2017

ممبئی: بالی ووڈ کی خبریں آئے روز میڈیا کی زینت بنتی رہتی ہیں اور بالی ووڈ کی اداکارائیں خاص طور پر خبروں کی زینت بنتی ہیں ایسا ہی پچھلے کچھ دنوں سے ہو رہا ہے بالی ووڈ ڈرٹی گرل ودیا بالن کے ساتھ جنہیں پچھلے دنو ں مداح کی جانب سے ہراساں کیے جانے کی خبرگردش میں تھی اور اب ایسا ایک بار پھر ہوا ہے مندر میں جہاں ودیا بالن کو مداح کی جانب سے ہراساں کیا گیا ہے۔ وجہ اس کی یہ ہے کہ بالی ووڈ اسٹار ودیا بالن اپنے مداحوں کے ساتھ سیلفی بنوانے یا تصاویریں کھنچوانے سے منع نہیں کرتیں اور اداکارہ کے مداح ان کے ساتھ تصاویر لینے کے لیے بیتاب رہتے ہیں لیکن اب اداکارہ کو یہی عادت مہنگی پڑنا شروع ہوگئی ہے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم”بیگم جان“کی تشہیری مہم کے سلسلے میں کولکتہ پہنچنے پرایئرپورٹ پر مداح کی جانب سے جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کے بعداب ممبئی کے مندر میں بھی مداح نے ہراساں کرنے کی کوشش کی ہے۔
اپنے انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ ممبئی کے مندر میں پوجا کے دوران ایک شخص نے میرے کاندھے پرہاتھ رکھا جس پر میں نے ا ٓنکھیں کھول کر دیکھا اور حیران رہ گئی تو اس کا کہناتھا کہ ”میڈم میری بیوی کو ہیلو کہہ دیں“ جس پر میں نے اسے انتظار کا کہا لیکن پھر اس شخص نے وہی حرکت دہرائی جس پرغصے آگیا اور اس شخص کو حد میں رہنے کا کہا۔


واضح رہے کہ اداکارہ ودیا بالن اپنی فلم ”بیگم جان“ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں جو کہ 14 اپریل کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

مزیدخبریں