گیانا:ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل جوانگلینڈ اور بھارت کے درمیان ہورہا ہے ،بارش کے باعث روک دیا گیا ہے۔
بھارت نے 8 اوورز میں 2 وکٹ پر 65 رنز بنائے تو بارش کی وجہ سے میچ کو روک کر پچ کو کوورز سے ڈھانپ دیا گیا ہے۔
بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی 9 اور ریشبھ پنٹ 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان روہت شرما 37 اور سوریا کمار یادیو 13 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔آئی سی سی مینز ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ بارش کی وجہ سے ٹاس تاخیر کا شکار ہوا۔
تاہم تقریباً ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر کے باعث ٹاس ہوا اور انگلش کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔بارش کی وجہ سے ٹاس میں تاخیر کے باوجود اوورز میں کوئی کٹوتی نہیں کی گئی۔