زرمبادلہ کے ذخائر میں 23 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی کمی

09:04 PM, 27 Jun, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی :زرمبادلہ کے ذخائر میں 23 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی کمی ہوگئی ہے۔ اس بارے میں سٹیٹ بینک نے  اعدادوشمار جاری کیے ہیں۔

سٹیٹ بینک کے جاری اعداد وشمار کے مطابق  زرمبادلہ کے ذخائر گزشتہ ہفتے کے دوران 23 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کم ہو کر 14 ارب 20 کروڑ 73 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔

سٹیٹ بینک کے مطابق  نے 21 جون کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 14 ارب 20 کروڑ 73 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی، جس میں سے کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 31 کروڑ 15 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

اعداد وشمار کے مطابق غیر ملکی قرضوں کی ادائیگیوں کے باعث زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 23 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 8 ارب 89 کروڑ 58 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔

مزیدخبریں