کراچی : کراچی میں بادل برس پڑے،بادل برسنے کی وجہ سے موسم خوشگوار ہوگیا اور گرمی کی شدت کم ہونے سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے ۔
شہر قائد کے علاقہ نارتھ ناظم آباد میں آندھی کے ساتھ بارش ہوئی، گلشن اقبال، حسن سکوائر، عیسیٰ نگری، پی آئی بی، جیل چورنگی پر تیز ہوا کے ساتھ بارش نے جل تھل کر دیا۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کےمطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ کم ازکم درجہ حرارت 30ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ۔ ملک کے مختلف شہروں میں بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔