پنجاب اسمبلی سے منظوری کے بعد گورنر نے فنانس بل پر دستخط کر دیے

06:06 PM, 27 Jun, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: گورنر پنجاب نے فنانس بل پر دستخط کر دیے۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے مالی سال 25-2024 کے فنانس بل پردستخط کردیے ہیں۔ 


گورنر کے دستخط کے بعد  یہ پنجاب فنانس ایکٹ 2024 ہے جس کااطلاق پورے صوبہ پرہوگا۔ فنانس بل سپیکر پنجاب اسمبلی کی طرف سے منظوری کے لیے سردار سلیم حیدر کے پاس بھیجا گیا تھا، فنانس بل کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔


یاد رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی نے مالی سال 25-2024 کے فنانس بل کی منظوری دے دی تھی ۔وزیر خزانہ کی جانب سے پنجاب فنانس بل ایوان میں پیش کیا گیا جسے کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا تھا۔

مزیدخبریں