نو مئی واقعات،خیبر پختونخوا کا  جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ

04:00 PM, 27 Jun, 2024

نیوویب ڈیسک

پشاور:نو مئی واقعات پرخیبر پختونخوا کا  جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ صوبائی وزیرقانون نے کہا کہ 9مئی واقعات کی تحقیقات کیلئےجوڈیشل کمیشن کےقیام کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ اس سلسلے میں 9مئی واقعات سےمتعلق قرارداد کابینہ سےمنظوری کیلئے بھی پیش کی جائےگی۔

انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن 9 مئی واقعات سے انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات بھی کرے گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں 9 مئی کو مسلم لیگ (ن) کے دفتر کو جلانے کے علاوہ فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا۔ سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا۔

مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر بھی دھاوا بول دیا تھا جسے جناح ہاؤس بھی کہا جاتا ہے اور راولپنڈی میں واقع جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)کا ایک گیٹ بھی توڑ دیا تھا۔

مزیدخبریں