کراچی، شدید گرمی کے بعد آندھی اور تیزہواؤں کے ساتھ تیز بارش شروع

03:45 PM, 27 Jun, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی: کراچی میں مضافتی علاقوں سمیت نارتھ ناظم آباد کے مختلف علاقوں آندھی کے بعد تیزہواؤں کے ساتھ تیز بارش شروع ہو گئی۔ 

ملک کا سب سے بڑا شہر کراچی جو آج انتہائی گرم اور مرطوب موسم کے بعد  تیز ہواؤں کے ساتھ بارش بھی شروع ہو گئی۔ملیر، گڈاپ، سپرہائی وے، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آبادسمیت مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔

اس سے قبل آج دن میں شہر شدید گرمی کی لپیٹ میں تھا، دوپہر 2 بجے پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو گیا، جبکہ گرمی کی شدت 53 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جا رہی تھی، شہر کی فضا میں نمی کا تناسب 47 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

مزیدخبریں