شجاعت حسین اور پرویزالہی میں ملاقات ، قیصرہ الٰہی کی خاندانی صلح کی تردید

02:40 PM, 27 Jun, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور:  لاہور میں چوہدری شجاعت حسین اورچوہدری پرویزالہی میں  گزشتہ دنوں پہلے ملاقات ہوئی تاہم  قیصرہ الٰہی نے خاندانی صلح کی تردید کر دی۔ 

ترجمان مسلم لیگ مصطفے ملک  کے مطابق  چوہدری شجاعت حسین   سے پرویز الہی نے انکی رہائش گاہ پر ملاقات  کی، ترجمان مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ خاندانی تعلقات بحال  ہو گئے، ملاقات میں فیصلہ کیاگیاکہ دونوں  کی سیاست اپنی اپنی ہوگی ۔

  تاہم قیصرہ الٰہی کا خاندانی صلح کی تردید  کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چودھری شجاعت حسین کا چودھری پرویزالٰہی کی رہائی میں کوئی کردار نہیں۔ کسی قسم کی کوئی خاندانی صلح نہیں ہوئی، یہ سب باتیں جھوٹ پر مبنی ہیں۔

چودھری پرویزالٰہی کی رہائی اللہ کے کرم سے ہوئی، عدالتوں نے ہمیں انصاف فراہم کیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے شجاعت صاحب کو ایک پیغام دیا ہے جب تک ہمارا چوری شدہ مینڈیٹ واپس نہیں ہو گا کوئی بات نہیں ہو گی۔

قیصرہ الٰہی  کا کہنا ہے کہ مونس الٰہی ہی نہیں بلکہ چودھری پرویز الٰہی بھی پی ٹی آئی کے ساتھ رہیں گے، ودھری پرویزالٰہی نے اپنے حالیہ بیان میں بھی اس بات کو واضح انداز میں کہا ہے۔ چودھری پرویز الٰہی ق لیگ میں جانے کو نہ اب تیار ہیں اور نہ آئندہ ایسا ہو گا، یہ سب بے بنیاد باتیں ہیں۔ ق لیگ اب ایک ایسی جماعت بن چکی ہے جو چوری کے مینڈیٹ پر قائم ہے،کوئی بھی عقل اور شعور رکھنے والا شخص ق لیگ کا ممبر نہیں بن سکتا۔

چودھری شجاعت کے دونوں بیٹے سارا وقت ہمارے خلاف جھوٹ پھیلانے میں مصروف رہتے ہیں، پچھلے سال سوا سال سے یہ دونوں بھی مختلف ذرائع سے اس طرح کی افواہیں پھیلا رہے ہیں۔ نہ جانے یہ ایسی جھوٹی خبریں پھیلا کر کیا مقاصد حاصل کرنے چاہتے ہیں۔

مزیدخبریں