اے آئی ٹیکنالوجی بہت اہم، لوگ  اچھے ارادے کے ساتھ استعمال کریں: بل گیٹس

اے آئی ٹیکنالوجی بہت اہم، لوگ  اچھے ارادے کے ساتھ استعمال کریں: بل گیٹس

لاہور: مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے کہا ہے کہ اے آئی ٹیکنالوجی بہت اہم ہے اور ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ لوگ اسے اچھے ارادے کے ساتھ استعمال کریں۔ 

برطانوی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں بل گیٹس نے کہا کہ اے آئی ٹیکنالوجی سے موسمیاتی تبدیلیوں سے مقابلہ کرنا آسان ہو جائے گا مگر ساتھ میں انتباہ کیا کہ لوگوں کو اس نئی ٹیکنالوجی کا استعمال اچھے ارادے سے کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اے آئی سے ہمیں مختلف سائنسی موضوعات کے ماڈل تیار کرنے میں مدد ملے گی، میٹریلز کو سمجھنا آسان ہو جائے گا اور بھی بہت کچھ معلوم ہوسکے گا۔


ان کا کہنا تھا کہ 'ہر شعبے میں اے آئی کو شامل کرنے سے تنوع کا عمل تیز ہوگا، اب چاہے وہ ادویات کا شعبہ ہو یا تعلیم کا'۔بل گیٹس نے کہا کہ اے آئی کی بدولت ہمارے لیے پیچیدہ کام کرنا بہت آسان ہو جائے گا۔