اسلام آباد: سپریم کورٹ مٰیں پی ٹی آئی کوبلے کے انتخابی نشان کی واپسی کے لیے درخواست دائر کر دی گئی۔
درخواست قاضی محمد سلیم نامی شہری کی جانب سے دائر کی گئی ہے درخواست میں چیف جسٹس پاکستان اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ پی ٹی آئی نے عام انتخابات میں انتخابی نشان کے بغیر حصہ لیا، اب انتخابی نشان واپس کیا جائے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ انتخابی نشان کی واپسی کے بعد آزاد امیدواروں کو پی ٹی آئی جوائن کرنے کی اجازت دی جائے، پی ٹی آئی کو متناسب نمائندگی کے اصول کے تحت مخصوص نشستیں فراہم کی جائیں۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ پی ٹی آئی نے عام انتخابات میں دیگر تمام جماعتوں سے زیادہ ووٹ حاصل کیے، پی ٹی آئی نے عام انتخابات میں 1 کروڑ 84 لاکھ 60 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے۔