متنازع ٹویٹس کیس: اعظم سواتی کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 9 جولائی تک توسیع

12:52 PM, 27 Jun, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:اسپیشل سینٹرل عدالت نے  متنازع ٹویٹس کیس  میں اعظم سواتی کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 9 جولائی تک توسیع کردی۔

اسپیشل سینٹرل عدالت میں جج ہمایوں دلاور  نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے خلاف متنازع ٹویٹس کیس  کی سماعت کی۔جج ہمایوں دلاور  نے ریمارکس دیے کہ  پیکا کیسز سننے کا اختیار میرے پاس فی الحال نہیں ہے ، نئے جج کا نوٹیفیکیشن ہوگا تو کیس سنیں گے۔ 

بعد ازاں  عدالت نے اعظم سواتی کی ضمانت قبل از گرفتاری میں آئندہ سماعت تک توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت 9 جولائی تک ملتوی کردی۔

مزیدخبریں