پی ٹی آئی کی طرف سےمخصوص نشستوں کے کیس  میں فریق بننے کی درخواست دائر

09:17 AM, 27 Jun, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے کیس  میں فریق بننے کی درخواست دائر کر دی۔

درخواست  میں  استدعا کی  گئی  ہے کہ سپریم کورٹ میں سنی اتحاد کی مخصوص نشستوں کے کیس میں تحریک انصاف کو فریق بنایا جائے، اپیلوں کی سماعت کے دوران الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف پر الزامات لگائے،الیکشن کمیشن کے تحریک انصاف کے حوالے سے الزامات حقائق کے برعکس ہیں۔


درخواست بیرسٹر گوہر علی خان کی جانب سے دائر کی گئی جس میں موقف اپنایا گیا کہ تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستوں سے محروم رکھا گیا، الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستیں دیگر سیاسی جماعتوں میں تقسیم کردیں۔


درخواست میں کہا گیاہے  کہ مخصوص نشستوں کیلئے سنی اتحاد کونسل اور تحریک انصاف اہل ہیں، مخصوص نشستیں دیگر سیاسی جماعتوں کو دینا غیر آئینی ہے،مخصوص نشستوں کیلئے سنی اتحاد کونسل فہرست دینے کیلئے تیار ہے۔پی ٹی آئی کو مخصوص نشستوں کی فہرست دینے کی اجازت نہیں دی گئی۔

مزیدخبریں