آزادی مارچ مقدمات: بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی اوردیگر کی درخواست بریت پر فیصلہ محفوظ

10:29 AM, 27 Jun, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: آزادی مارچ کے حوالے سے تھانہ آبپارہ میں درج 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی اور فیصل جاوید کی درخواست بریت پر دلائل مکمل  ہو گئے، درخواست بریت پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر پارٹی قیادت پر آزادی مارچ کے حوالے سے تھانہ آبپارہ میں درج 2 مقدمات میں درخواست بریت پر سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود نے کی، پی ٹی آئی وکلاء سردار مصروف آمنہ علی مرزا عاصم بیگ عدالت پیش ہوئے۔

بانی پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی فیصل جاوید کی درخواست بریت پر دلائل مکمل ہو گئے، عدالت نے تھانہ آبپارہ کے دونوں مقدمات میں درخواست بریت پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

سردار مصروف ایڈوکیٹ ے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ایف آئی آر مجاز اتھارٹی کی جانب سے درج نہیں کروائی گئی ۔اگر ٹرائل ہو بھی جائے تو سزا ہونے کے امکانات نہیں ۔پراسیکیوشن کے پاس کوئی ثبوت موجود نہیں سوائے جھنڈوں کے۔

بعد ازاں عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا، جس کو آج ہی سنائے جانے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں