عدت نکاح  کیس: بانی پی ٹی آئی ، بشریٰ بی بی کی سزامعطلی کی درخواستوں پر فیصلہ آج 3 بجے سنایا جائے گا

09:26 AM, 27 Jun, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: دوران عدت نکاح  کیس میں بانی پی ٹی آئی ، بشریٰ بی بی کی سزامعطلی کی درخواستوں پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد    آج فیصلہ سنایا جائے گا۔

ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا سزا معطلی کی درخواستوں پر فیصلہ 3 بجے سنائیں گے، ایڈیشنل  سیشن جج افضل مجوکا نے 2روز پہلے فیصلہ محفوظ کیا تھا  جبکہ کیس میں سزا کے خلاف مرکزی اپیلوں پر سماعت 2 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔

واضح رہے کہ 25 نومبر 2023 کو خاور مانیکا نے سول جج قدرت اللہ کی عدالت میں شکایت دائر کی تھی۔خاور مانیکا نے پینل کوڈ سیکشن 34، 496، 496 بی کے تحت درخواست دائر کی، 16 جنوری کو عدت میں نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی، بشری بی بی پر فردِ جرم عائد کی گئی۔

مزیدخبریں