چھٹی بارپی ٹی آئی رہنما علی محمد خان رہائی کے بعد گرفتار

06:00 PM, 27 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

پشاور: پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کو چھٹی بار رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کیاگیا ہے۔  پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کو رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 

محکمہ اینٹی کرپشن خیبر پختونخواکے مطابق علی محمد خان کے خلاف کرپشن کا ایک اور مقدمہ درج ہے۔محکمہ اینٹی کرپشن نے بتایاکہ علی محمد خان کے خلاف مختلف ٹھیکوں میں خورد برد کا الزام ہے۔ پشاور کی اینٹی کرپشن عدالت نے  سابق وزیرمملکت علی محمد خان کی ضمانت منظور کی تھی۔

عدالت نے علی محمد خان کو 80 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔ ان پر  غیرقانونی بھرتیوں اور خزانے کو 23 لاکھ روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

مزیدخبریں