پاکستان میں بے روزگاری بڑھنے لگی

05:10 PM, 27 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :پاکستان میں بے روزگاری بڑھنے لگی ہے۔  ورلڈ آف سٹیٹسٹکس نے دنیا بھر میں بے روزگار افراد کے عدادوشمار جاری کیے ہیں  جس کے تحت پاکستان 6.5 فیصد شرح بے روزگاری کے ساتھ دنیا بھر میں 24ویں نمبر پر ہے۔


 اعداد و شمار کے مطابق نائیجیریا دنیا بھر میں بے روزگاری میں سب سے آگے نکل گیا ہے۔  نائیجیریا میں بے روز گاری کی شرح دنیا کے مقابلے میں 33.3 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے، جنوبی افریقہ 32.9 فیصد بے روزگار افراد کے ساتھ دوسرے نمبر پرہے۔

بوسنیا اور ہرزیگوینا میں بےروزگاری بڑھنے کی شرح 29.28فیصد عراق میں 15.55 فیصد اور افغانستان میں 13.3 فیصد، برطانیہ میں 3.8 فیصد جبکہ امریکا میں 3.7 فیصد افراد ملازمت کی تلاش میں ہیں۔

 چین اور کینیڈا میں بے روزگاری کی شرح 5.2 فیصد ، بنگلہ دیش  4.7 فیصد شرح بے روزگاری کے ساتھ 34ویں  جبکہ قطر میں   0.1 فیصد شرح بے روزگاری ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزیدخبریں