عجمان میں 40 منزلہ  عمارت میں آگ بھڑک اٹھی

04:35 PM, 27 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

عجمان :امارات کے شہر عجمان میں 40 منزلہ رہائشی عمارت میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس نے عمارت کی کئی منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ریسکیو ٹیموں کے مطباق عجمان پولیس نے عمارت میں رہائش پذیر افراد کو باہر نکال لیا ، اس لیے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ فائر فائٹر ڈیپارٹمنٹ کاکہنا ہےکہ  گھنٹوں کی محنت کے بعد فائر فائٹرز کی ٹیموں نے آگ پر قابوپا لیا ہے اور  کولنگ کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق  سال 2016ء میں بھی اسی کمپلیکس میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔

مزیدخبریں