مکۃ المکرمہ: امام کعبہ شیخ ڈاکٹر یوسف بن محمد نے کہا ہے کہ اے مسلمانوں ایک ہوجاؤ،اتحاد قائم کرو۔تمام مسلمان ایک جسم کی مانند ہیں۔مسلمانوں اختلاف ہوجائے تو قرآن سے رہنمائی لو۔۔معاشرے میں تفرقہ بازی نہ کرو۔اے لوگوں اُن میں سے نہ بنو جنہوں نے معاشرے میں تفرقہ پھیلایا۔
مسجد نمرہ میں شیخ ڈاکٹر یوسف بن محمد نے خطبہ جج دیتے ہوئے فرمایامل کر رہنے میں رحمت اور الگ الگ رہنے میں زحمت ہے۔اتحاد اور اتفاق پیدا کرنا ہر مسلمان کا فرض ہے۔مسلمانوں اللہ کی حدود کی حفاظت کرو،تجاوز نہ کرو۔جو تقویٰ اختیار کرے گاوہی جنتی ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شیطان انسانوں کے درمیان پھوٹ ڈالتا ہے۔برائی کے کاموں میں کسی کا ساتھ نہ دو۔ حج کا مقدس اجتماع پیغام ہے کہ مل جل کررہیں۔نفرت کےبجائے محبت کا پیغام پھیلاؤ۔باطل کو مٹنا ہے،اسلام کو ہمیشہ زندہ رہنا ہے۔حقیقی حکمران اللہ کی ذات ہے۔