وزیر اعظم شہباز شریف کے قائدانہ عزم کو سراہتی ہوں: ایم ڈی آئی ایم ایف ،ٹیلیفونک گفتگو میں معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال

02:20 PM, 27 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

لندن :وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹلینا جورجیوا کو ٹیلی فون  کیا ہے۔  وزیراعظم شہباز شریف اور ایم ڈی آئی ایم ایف میں رابطہ منگل کی علی الصبح ہوا۔ 

وزیراعظم اور آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر نے آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے امور پر گفتگو کی۔ آئی ایم ایف کی ایم ڈی نے وزیراعظم سے پیرس میں ہونے والی ملاقاتوں کے تناظر میں وزیرخزانہ اور ان کی ٹیم کی آئی ایم ایف پروگرام مکمل کرنے کے حوالے سے کوششوں کا اعتراف کیا۔

وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ آئی ایم ایف پروگرام کے نکات پر ہم آہنگی آئیندہ ایک دو دن میں آئی ایم ایف کے فیصلے کی شکل اختیار کرے گی۔ وزیراعظم نے معاشی صورتحال کی بہتری کے اہداف مشترکہ کوششوں سے حاصل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا

آئی ایم ایف کی ایم ڈی نے کہا کہ پاکستان کی معاشی صورتحال کی بہتری چاہتے ہیں۔انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کے قائدانہ عزم کو سراہا۔ 

مزیدخبریں