لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ اور حملہ کیس میں شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی عبوری ضمانتوں میں 7 جولائی تک توسیع کر دی گئی ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز بٹر نے عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ اور حملہ کیس میں ضمانتوں پر سماعت کی۔
پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے تھانہ ریس کورس ،تھانہ گلبرگ اور تھانہ سرور روڈ میں قائم مقدمہ میں ضمانت دائر کی تھی۔
سیاسی رہنما اسد عمر کی عبوری ضمانت میں 7 جولائی تک توسیع کر تے ہوئے عدالت نے اسد عمر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔