اسلام آباد: حکومت نے معاشی ماہرین سے پوچھے بغیر ان کے نام 18 رکنی ایڈوائزری کونسل میں شامل کردیے ہیں۔ معروف معاشی ماہر اور سینئر صحافی خرم حسین کا کہنا ہے کہ میرا اکنامک ایڈوائزری کونسل میں مجھ سے پوچھے بغیر شامل کیا گیا ہے۔
خرم حسین نے ٹویٹ کیا کہ میں نے اس رول کے بارے میں نہ خواہش کی اور نہ ہی میں بطور اکنامک ایڈوائزری کونسل کے رکن کے طور پر کام کروں گا۔ میں حکومت کو معیشت بہتری کے لیے مشورے اپنی صحافت کے ذریعے دیتا رہوں گا۔
My name has been added to the list of people on the Economic Advisory Council without my knowledge or my consent. Want to confirm that I did not seek this role, nor will I be taking it up.
— Khurram Husain (@KhurramHusain) June 27, 2022
All the advice I have to give to any govt is done thru my journalism.
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے آج 18 رکنی نئی اکنامک ایڈوائزری کونسل تشکیل دی ہے جس میں خرم حسین کا نام بھی شامل کیا گیا ہے۔
ایڈوائزری کونسل کے دیگر ارکان میں شاہد خاقان عباسی ، مفتاح اسماعیل ، احسن اقبال، مریم اورنگزیب، عائشہ غوث پاشہ، حفیظ پاشا ، علی چیمہ ، محمد حسن شاہ ، اختر حسین شاہ شامل ہیں۔