جولائی میں لوڈشیڈنگ بڑھے گی: وزیر اعظم شہباز شریف نے خبردار کردیا 

11:31 PM, 27 Jun, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ گزشتہ حکومت کی پالیسیوں کے باعث آج ملک میں گیس نہیں ۔عمران خان کی حکومت کو گیس 3 سے 7 ڈالر میں مل رہی تھی لیکن انہوں نے معاہدے نہیں کیے۔ جولائی میں گیس نہ ہونے سے لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہوگا۔ 

مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کے ارکان قومی اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ افغانستان سے جولائی میں کوئلہ آنا شروع ہوجائے گا۔ ہمارے اس فیصلے سے سالانہ 2 ارب ڈالر کی بچت ہوگی۔ افغانستان سے ہم کوئلہ پاکستانی کرنسی میں خریدیں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ مشکل وقت آئے گا لیکن ہم اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر اس کا مقابلہ کریں گے۔ حکومت آئندہ 14 مہینوں میں ملک کو بحرانوں سے نکال دے گی اور ہماری کوشش ہے کہ دوست ممالک سے سرمایہ کاری آئے ۔ٹریڈ ہو نہ کہ ہم کشکول لے کر پھرتے رہیں ہم یہ کشکول توڑیں گے۔ 

مزیدخبریں