حکومت کے خلاف خلاف دھواں دھار تقریر کرنے والے اسلم بھوتانی اور خالد مگسی کی وزیر اعظم سے ملاقات ، تحفظات دور 

10:36 PM, 27 Jun, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں حکومت کے خلاف دھواں دھار تقریر کرنے والے اسلم بھوتانی اور خالد مگسی کو وزیر اعظم شہباز شریف نے ملاقات کے لیے بلالیا۔ شہباز شریف نے طارق بشیر چیمہ کی موجودگی میں دونوں رہنماؤں کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ 

نیو نیوز کے مطابق وزیراعظم  شہباز شریف سے رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی اور بی این پی کے پارلیمانی لیڈر خالد مگسی  ملاقات کی ۔ ملاقات میں وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ اور روبینہ خالد بھی موجود تھے ۔ 

وزیر اعظم شہباز شریف نے تمام ارکان کو کہا کہ آپ کو جو بھی مسئلہ ہے وہ آپ ڈائریکٹ مجھے بتائیں آپ کے ہر مسئلے کو حل کیا جائے گا۔ 

مزیدخبریں