نیوٹرلز کیلئے اچھا نیوٹرلز ہی رہیں، بریگیڈئیر راشد ضمنی انتخابات میں مداخلت کر رہے ہیں: یاسمین راشد کا الزم 

06:00 PM, 27 Jun, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کی صدر یاسمین راشد نے الزام لگایا ہے کہ نیوٹرلز ضمنی انتخابات میں مداخلت کر رہے ہیں۔ بریگیڈئیر راشد کھل کر مداخلت کر رہے ہیں۔ 

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ میں نیوٹرلز کو کہنا چاہتی ہوں کہ ہم بھی پاکستانی ہیں ۔ ہم مقبوضہ کشمیر یا بھارت سے نہیں آئے کہ ہمارے ساتھ یہ رویہ رکھا جائے۔ یہ نہ سمجھا جائے کہ ہمیں کچھ پتا نہیں نیوٹرلز نے ساری انتظامیہ کو اپنے ساتھ شامل کیا ہوا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ میڈیا پر چل رہا ہے کہ نیوٹرلز نیوٹرلز ہیں لیکن ہمیں پتا ہے کہ وہ نیوٹرلز نہیں اور ضمنی انتخابات میں مداخلت کر رہے ہیں۔ صاف شفاف الیکشن انتہائی ضروری ہے۔ 

یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں 20سیٹیں جیت کر عمران خان کو تحفے میں دیں گے۔ اس وقت جہاد کا وقت آچکا ہے،امپورٹڈ حکومت کیخلاف جہاد کریں گے۔امپورٹڈ حکومت کا ارادہ پٹرول کو مزید مہنگا کرنے کا ہے۔ امپورٹڈحکومت نے پٹرول کو 200 سے زیادہ مہنگا کردیا

انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے پاکستان میں عوام کو تباہی سے دوچار کردیا ہے۔ پاکستانی قوم عمران خان کے ساتھ ہے۔  پی ٹی آئی کارکنان ووٹ ڈالنے کے ساتھ ووٹ کی رکھوالی کریں۔ پی ٹی آئی کے کارکنان کو ووٹ عمران خان کو دیناہے۔ امپورٹڈ حکومت نے ہر طرح سے کوشش کرکے ہمارا مینڈیٹ چوری کرےگی۔ 

یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ الیکشن کا دن ہمارے لئے بہت زیادہ اہم ہے۔ پی ٹی آئی جب میدان میں آئےگی تو یہ لوگ بھاگ جائیں گے۔پی ٹی آئی کو کسی طرح کی کوئی پریشانی نہیں۔ 

مزیدخبریں