اسلام آباد: سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم اپنے آرمی چیف پر جتنا فخر کرے کم ہے۔ انہیں "کنگ عبدالعزیز" کا ملنا پاکستان کیلئے خوش آئند ہے۔
پرویز الہٰی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نےمشکل وقت میں یواےای،قطر اور سعودی عرب خود جا کر نہ صرف آسان قسطوں پر تیل کی فراہمی کو ممکن بنایا اور قرضوں کی ادائیگی کو ملتوی کروایا بلکہ وہ ہر جگہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے متحرک بھی نظر آئے،پاکستانی قوم اپنے آرمی چیف پر جتنا فخر کرے کم ہے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سعودی عرب کا سب سے بڑا ایوارڈ ”کنگ عبدالعزیز“ کا ملنا پاکستان کیلئے خوش آئند ہے۔ آرمی چیف کی ذاتی کاوشوں، محنت اور ان کی فارن پالیسی پر عبور کی وجہ سے پاکستان فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے میں کامیاب ہو گیا ہے
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) June 27, 2022
انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سعودی عرب کا سب سے بڑا ایوارڈ ”کنگ عبدالعزیز“ کا ملنا پاکستان کیلئے خوش آئند ہے۔ آرمی چیف کی ذاتی کاوشوں، محنت اور ان کی فارن پالیسی پر عبور کی وجہ سے پاکستان فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔