لاہور: پری مون سون سپیل کے خاتمے اور گرمی کی شدت میں دوبارہ اضافے کے بعد ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بجلی کی طلب 28000 میگاواٹ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ پیداوار 22500 میگاواٹ ہے اور یوں تقریباً 5 ہزار 500 میگاواٹ کے شارٹ فال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار سے تجاوز کر جانے کے باعث شہروں اور دیہات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 6 سے 8 گھنٹے سے تجاوز کر گیا ہے جبکہ کئی علاقوں میں 14 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کو 600 میگاواٹ شارٹ فال کا سامنا ہے جس کے باعث شہر میں ٹرپنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور ڈسکوز میں ہائی لاسز فیڈرز پر لوڈشیڈنگ بڑھ گئی ہے۔
گرمی کی شدت بڑھتے ہی لوڈشیڈنگ میں بھی اضافہ ہو گیا
10:51 AM, 27 Jun, 2022