لاہور: پاکستان میں کورونا وائرس پھر سر اُٹھانے لگا ، آج مزید 2 مریض انتقال کر گئے ۔
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ ( این آئی ایچ) کے اعدادو شمار کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران 13 ہزار 412 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 382 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ مثبت کیسز کی شرح 2.85 فیصد تک جا پہنچی ہے ۔ کورونا سے متاثر 87 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔
کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے محکمہ صحت کو کورونا کی وبا کو کنٹرول کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ ساتھ ہی انہوں نے لوگوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ سماجی فاصلے کو برقرار رکھیں اور ماسک کا باقاعدہ استعمال کریں ۔