ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار گووند ارون آہوجا المعروف گووندا کی اہلیہ سنیتا نے شوہر جیسے بیٹے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گووندا نے اپنی اہلیہ سنیتا آہوجا اور بیٹی ٹینا کے ہمراہ ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے زندگی کے یادگار لمحوں کو شیئر کیا۔
پروگرام کے دوران سنیتا آہوجا نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 36 سالوں میں، میں نے گووندا کو بہترین بھائی، بہترین شوہر اور بہترین بیٹے کے روپ میں دیکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح یہ اپنے والدین کا خیال رکھتے ہیں اسے دیکھتے ہوئے میں سوچتی ہوں کہ کاش میرا بھی ان کے جیسا ہی بیٹا ہوتا۔
واضح رہے گووندا کی سنیتا سے شادی 1987 میں ہوئی تھی جن کی ایک بیٹی ٹینا اور بیٹا یش وردھن ہے۔