باراتیوں کو مٹن کڑاہی کیوں نہیں کھلائی؟ دولہا نے شادی سے انکار کردیا

باراتیوں کو مٹن کڑاہی کیوں نہیں کھلائی؟ دولہا نے شادی سے انکار کردیا
سورس: file

جے پور (نیو نیوز) بھارت کی ریاست اوڈیشا میں دولہا نے باراتیوں کو مٹن کڑاہی پیش نہ کرنے پر شادی سے انکار کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع جے پور کے علاقے سکندا میں دولہے نے شادی کی رسومات سے چند لمحے قبل باراتیوں کو مٹن کڑاہی پیش نہ کرنے کی وجہ سے شادی سے انکار کردیا۔

 رپورٹ کے مطابق 27 سالہ دولہا جس کی شناخت رماکانت پترا کے نام سے ہوئی وہ دلہن کے گھر والوں کی جانب سے ان کے رشتہ داروں کو کھانے میں مٹن کڑاہی کھلانے میں ناکامی پر پریشان ہوگئے تھے۔

یہ واقعہ گزشتہ ہفتے پیش آیا جب سکندا بلاک کے بندھا گاؤں میں دولہا اور باراتی پہنچے اور انہیں دوپہر کے کھانے کے لیے لے جایا گیا تھا۔

تاہم باراتیوں میں شریک کچھ افراد نے مٹن کڑاہی کا مطالبہ کیا لیکن وہ ڈِش تیار ہی نہیں تھی جس پر باراتیوں اور دلہن کے گھروالوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور صورتحال کافی خراب ہوگئی۔

  

جب دولہا کے علم میں یہ بات آئی کہ باراتیوں کے لیے کھانے میں مٹن کڑاہی تیار نہیں کی گئی تھی تو اس نے شادی سے انکار کردیا۔

بعدازاں لڑکی والوں نے باراتیوں کو منانے کی کوشش کی لیکن بارات واپس چلی گئی اور ایک رشتے دار کے گھر قیام کیا۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ واقعے کے اگلے روز دولہے نے اپنے گاؤں واپسی سے قبل دوسری خاتون سے شادی کرلی۔