شاہنواز دھانی پاکستان کا مستقبل ہے،دورہ ویسٹ انڈیز میں شامل کرینگے: مصباح الحق

07:13 PM, 27 Jun, 2021

ڈربی (ارسلان جاوید) پاکستان کرکٹ کے   ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ سے پہلے انگلینڈ جیسی ٹیم کے ساتھ کھیلنا اچھا ہے۔ پاکستان کے لیے اچھا موقع ہے کہ ورلڈ کلاس ٹیم کے ساتھ ٹی ٹونٹی کھیلنے کا موقع مل رہا ہے۔ انگلینڈ ٹیم  پچھلے ورلڈ کپ کی رنر اپ  بھی ہے اور ان کے ساتھ کھیل کر اپنی تیاری کا اندازہ ہوسکے گا۔

ڈربی سے ورچوئل پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ یونس خان کا تجربہ لڑکوں کے لیے خاصا مفید ہے لیکن یونس خان اور پی سی بی کا ذاتی معاملہ ہے اگر اب یونس خان نہیں ہیں تو ہمیں اپنی کرکٹ پر فوکس کرنا ہے۔ یونس خان کے ساتھ کوئی موازانہ نہیں ان کی اپنی الگ اہمیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیشہ اچھی چیز ہوتی ہے کہ زیادہ کھلاڑی اچھی فارم میں ہوتے ہیں۔ صہیب مقصود کی فارم بھی خاصی بہتر رہی ہے، کئی دفعہ رنز ڈیو ہوتے ہیں جو انٹرنیشنل کرکٹ میں اچھے وقت پر ہوجاتے ہیں۔ ٹی ٹونٹی سے پہلے ون ڈے میچزز ہیں تو ٹی ٹونٹی سے پہلے وقت ہے ہمارے پاس تیاری اچھی ہو جائے گی۔ 

مصباح الحق نے کہا کہ پی ایس ایل میں کافی چیزیں واضح ہوگئی ہیں۔ نمبر پانچ اور نمبر چھ پر ہمیں مسئلہ تھا وہاں پر اعظم خان اور صہیب مقصود آئے ہیں تو ان پوزیشنز کو ہی بہتر بنانا ہے اور یہ اچھا موقع ہے کہ ہم اپنے مڈل آرڈر کے مسائل حل کر سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بطور ہیڈ کوچ لاک ڈاؤن میں رہنا پسند کروں گا کیونکہ سب لوگوں کو ایک ساتھ رہنے کا موقع ملتا ہے۔ ببل کے اندر تمام لوگ ایک فیملی کی طرح رہتے ہیں۔

ہیڈکوچ کا کہنا تھا کہ روم میں آئسولیشن تھوڑی مشکل ضرور ہوتی ہے لیکن آئسولیشن کے بعد ببل میں ایک دوسرے کے ساتھ  وقت گزارنے میں اچھا لگتا ہے۔ اس دفعہ حالات تھوڑے مختلف ہیں شائقین  کو بھی اجازت مل گئی ہے ان کی گراؤنڈ  میں موجودگی ہمیشہ مورال بلند کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  شاداب کی انجری کے بعد عثمان قادر کو موقع ملا انہوں نے پرفارم کیا۔دونوں  کی فارم اچھی ہے جس کو بھی موقع ملا وہ ٹیم کے لیے اچھا کھیلے گا اعظم خان ایک ٹیلنٹڈ کرکٹر ہے آجکل اچھی فارم نہیں لیکن اس میں تیزی سے اچھے اسٹرائیک ریٹ سے رنز کرسکتے  ہیں۔

شاہنواز دھانی مستقبل میں ٹیم کے لیے اہم ثابت ہوگا۔ ویسٹ انڈیز میں ٹیسٹ سکواڈ میں  شامل ہے ۔ بیس دن پہلے ٹیم کا اعلان ہوگیا اس لیے وائٹ بال میں شامل نہیں ہوسکا ویسٹ انڈیز میں دیکھیں گے اگر ضرورت پڑی تو شامل کیا جائے گ۔ شاہنواز دھانی پاکستان کا مستقبل ہے۔

مزیدخبریں