لاس اینجلس،مسافرنے رن وے پر دوڑتے طیارے سے چھلانگ لگادی

06:56 PM, 27 Jun, 2021

لاس اینجلس   ( نیو نیوز)  امریکی شہر لاس اینجلس میں عجیب واقعہ پیش آیا ہے۔  ایک مسافر نے رن وے پر چلتے طیارے سے چھلانگ لگائی، جس کے بعد اسے ہسپتال منتقل کرنا پڑا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاس اینجلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر یہ واقعہ جمعے کی شام کو اس وقت پیش آیا جب ایک شخص نے پہلے کاک پٹ میں گھسنے کی ناکام کوشش کی۔

فضائی کمپنی اور ایف بی آئی کے مطاب کاک پٹ میں داخل ہونے میں ناکامی پر اس نے سروس ڈور کو کھولا اور ایمرجنسی سلائیڈ سے نیچے چھلانگ دی۔ اس شخص کو رن وے سے حراست میں لیا گیا اور زخمی ہونے پر ہسپتال میں علاج کرایا گیا۔

اس واقعے کے بعد سالٹ لیک سٹی جانے والا طیارے بھی واپس اپنے گیٹ پر چلا گیا جبکہ اس پر سوار کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہے اور فی الحال اس شخص کی جانب سے اس حرکت کی کوئی وجہ سامنے نہیں آئی۔

مزیدخبریں