پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس 5 جولائی کو اسلام آباد میں طلب

05:40 PM, 27 Jun, 2021

اسلام آباد:  اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک اتحاد کا سربراہی اجلاس 5 جولائی کو اسلام اباد میں طلب  کرلیا گیا ہے ۔اجلاس میں پی ڈی ایم کی آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت ہوگی۔

نیو نیوز کے مطابق پانچ جولائی کو اسلام اباد میں ہونے والے اجلاس کی صدارت پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کریں گے ۔

اجلاس میں مسلم لیگ ن کے صدر  شہبازشریف، مریم نواز شریف، محمود خان اچکزئی   ،افتاب شیرپاؤ،ساجد میر، شاہ اویس نورانی، میر کبیر شہی اور دیگر رہنما  شریک ہوں گے۔

اجلاس میں اپوزیشن اتحاد کی حکومت کے خلاف تحریک کی آئندہ حکمت عملی پر مشاورت کی جائے گی ۔ اس کے علاوہ لانگ مارچ پر بھی غور ہوگا۔

مزیدخبریں