نوجوان تاریخ کی سب سے بڑی شجرکاری مہم کیلئے تیار ہوجائیں: وزیراعظم 

نوجوان تاریخ کی سب سے بڑی شجرکاری مہم کیلئے تیار ہوجائیں: وزیراعظم 
سورس: file

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے تمام پاکستانیوں بالخصوص نوجوانوں سے کہا ہے کہ رواں برس مون سون سیزن میں اپنے آپ کو 'پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی شجر کاری مہم' کے لیے تیار رکھیں۔

وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹ میں دنیا کے مختلف ممالک میں آبادی کے تناسب سے درختوں کی تعداد کا چارٹ بھی شیئر کیا۔

چارٹ کے مطابق دنیا میں ایک انسان کے لیے 422 درخت ہیں جبکہ پاکستان میں یہ تناسب صرف ایک اور پانچ کا ہے یعنی ایک فرد کےلیے صرف 5 درخت ہیں۔

اس چارٹ میں کینیڈا سرفہرست ہے جہاں ایک فرد کے مقابلے میں 10 ہزار 163 درخت ہیں، گرین لینڈ میں یہ تناسب ایک کے مقابلے 4 ہزار 964 آسٹریلیا میں 3 ہزار 266، امریکا میں 699، فرانس میں 203، ایتھوپیا میں 143، چین میں 130، برطانیہ میں 47 اور بھارت میں 28 ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے تمام پاکستانیوں بالخصوص نوجوانوں سے کہا ہے کہ رواں برس مون سون سیزن میں اپنے آپ کو 'پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی شجر کاری مہم' کے لیے تیار رکھیں۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے رواں برس کے اوائل میں بہار شجر کاری مہم 2021 کا آغاز کیا تھا اور اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ ان کی حکومت 10 ارب درخت لگا کر پاکستان کو سرسبز بنائے گی۔